مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو ڈی چوک پر پہنچ کر حکومت کو سرپرائز دیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی صرف پیغام پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ویڈیو بنانے کی بات ارکان کی کارکردگی جانچنے کےلیے ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ 24 نومبر کو ہر ممکن طریقے سے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کریں گے اور ڈی چوک پر پہنچ کر حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ ان کی زور آزمائی کوئی نئی بات نہیں یہ پہلے بھی ہوتا رہا ہے، ہماری حکمت عملی بنی ہوئے ہیں ان کو سرپرائز دیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ تحریک لبیک اور طاہر القادری نے بھی اسلام آباد میں احتجاج کیا تھا۔