بھارت کے معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے والدہ سے کہا تھا ایسی سادہ لڑکی سے شادی کروائیں جو ان کیلئے مشکلات نہ پیدا کرے۔
بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی۔ اے آر رحمان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نے سائرہ سے شادی کروائی۔
خیال رہے کہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سائرہ بانو نے کہا کہ اے آر رحمان سے علیحدگی کا فیصلہ بہت مشکل اور اذیت کا باعث رہا۔
سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے۔”
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے جذباتی حالات کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے رازداری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "یہ فیصلہ تکلیف اور اذیت کے عالم میں لیا گیا ہے۔ میں عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے اس مشکل دور میں سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور ہمیں سکون سے رہنے دیں۔”