آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جا رہی ہے۔
تجربہ کار شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ایک اور اننگز کھیلنے کے لیے افریقن سفاری پر روانہ ہو رہے ہیں۔
ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کوالیفائیڈ کوچ شاہد اسلم کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شاہد اسلم زمبابوے اور جنوبی افریقا میں بیٹنگ کوچ ہوں گے، نئے وائٹ بال عاقب جاوید کی سفارش پر ان کی دوبارہ تقرری ہورہی ہے۔
شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، وہ گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔