نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا۔
اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور دیگر انٹیلی جنس کے اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اپیکس کمیٹی اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج پر بات کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا تھا۔