ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 2 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔
بانئ پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گنڈاپور اور بانئ پی ٹی آئی کی ملاقات کے باعث 190 ملین پاونڈز کیس کی سماعت بھی تاخیر سے شروع ہوئی۔
ملاقات کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئے۔