گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 24 نومبر سے پہلے ہی جیل سے اسلام آباد شو منسوخ کرنے کی ہدایت آ جائے گی۔
کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں بانیٔ پی ٹی آئی رسک نہیں لیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ آئیڈیاز میں ترکیہ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے، ترکیہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ چاہتا ہے۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ترک سفیر کو سرکلر ریلوے سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا کر دیا ہے۔