چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر گفتگو ہوئی۔
ایف بی آر اعلامیے کے مطابق چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ورلڈبینک ٹیم کو ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کا مقصد محصولات میں اضافہ اور ٹیکس کمپلائنس میں سہولت دینا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور انسانی وسائل کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ایف بی آر کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں وسیع اصلاحات جارہی ہیں۔
دوران ملاقات ورلڈ بینک وفد نے پاکستان میں محصولات بڑھانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔