اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان وحشیانہ حملوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دربدر فلسطینیوں کیلیے بارش مشکل بن گئی، خیموں میں بارش کا پانی بھر گیا۔
دوسری جانب لبنان پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے جس میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی دویک سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی فوجی بھی مارا گیا۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور شمالی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 12 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل، حزب اللّٰہ جنگ بندی کےلیے امریکی ایلچی پُرامید ہیں۔ لبنانی حکام سے ملاقات کے بعد انکا کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللّٰہ جنگ بندی کی کوششیں گرفت میں ہیں۔
جی 20 رہنماؤں نے بھی غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب قطر نے دوحہ میں حماس کا سیاسی دفتر بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔