حال میں سپر اسٹار اداکار بین ایفلیک سے علیحدگی کا اعلان کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز سے متعلق یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کی محبت میں گرفتار ہوگئیں۔
جینیفر لوپیز مبینہ طور پر اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ قریبی تعلقات کی افواہوں میں گھری ہوئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر نے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی کو تلاش نہیں کر رہیں لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ رومانوی ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالے دے کر بتایا گیا کہ جینیفر لوپیز نے بین ایفلیک کے ساتھ طلاق اگست 2023 میں فائل کی تھی۔ اس بارے میں ایک قریبی شخص کا کہنا تھا کہ "جینیفر نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادی ختم ہو، تاہم اب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔”
اس سلسلے میں ذرائع کے حوالے سے ہی مزید بتایا گیا کہ "جینیفر لوپیز اپنی ذاتی خوشی کو ترجیح دیتے ہوئے اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دے رہی ہیں اور تنہائی میں سکون تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔”