کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے دوسرے دن مشکل میں تھی، اس نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 212 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا اےکو 98 رنز کی برتری حاصل ہے۔ کپتان محمد ہریرہ 4 ، علی زریاب 32، عبدالفصیح سات چوکوں کی مدد سے 59 ، محمد سلیمان 40 اور حیدر علی 35 رنز بناکر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر حسین طلعت 18 اور غازی غوری 5 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ اس سے قبل سری لنکا اے پہلی اننگز میں 310 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ وجے سندرا 51 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ دنوشا85 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خرم شہزاد نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔