گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ آئی ٹی کے 3 سیشن ہوتے ہیں جن میں 50 ہزار سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ جگہ جنگل تھی] ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا ہے، یہاں بچوں کو جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں، ان کورسز کے ذریعے بچے اب پیسے کما رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہماری حکومتوں نے ان بچوں کے لیے روزگار کے مواقع نہیں دیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ کہا کرتے تھے حکومت میں آ کر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا دیں گے، ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا اور بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان بچوں کو جامعہ کراچی اور گوگل سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہ آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لے کر آئیں گے۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ آج مفتی تقی عثمانی صاحب یہاں موجود ہیں، ان کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث برکت ہے۔