بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ اُن کے علم میں کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں بانی ٹی آئی کی ضمانت ہونا باقی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں، امید ہے وہ جلد رہا ہو جائیں گے۔
بانی چیئرمین کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ میرے علم میں کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں بانی ٹی آئی کی ضمانت ہونا باقی ہو۔