ناکارہ طیارہ سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ حیدر آباد پہنچا دیا گیا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق طیارے کو کراچی سے ٹریلر پر نیشنل ہائی وے پر ٹھٹھہ کے راستے لے جایا گیا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق ناکارہ طیارہ بردار ٹریلر آج صبح 4 بجے کراچی سے روانہ کیا گیا تھا، 40 ٹن وزنی ایم ڈی-83 طیارہ سی اے اے انسٹیٹیوٹ میں رکھا جائے گا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق طیارہ بردار ٹریلر اسٹیل ٹاون، بن قاسم ٹاون سے گھارو پھر ٹھٹھہ پہنچا۔ طیارہ گھارو سے بدین روڈ اور سرمست روڈ سے ہوتا ہوا حیدرآباد پہنچا۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق 172 مسافروں کی گنجائش والا ناکارہ طیارہ تربیتی مقاصد کیلئے استعمال ہوگا۔ 150 فٹ لمبا طیارہ 25 دسمبر 2011 سے غیر فعال تھا۔