پاکستا ن اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 723 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 270 کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 95 ہزار 546 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے کا ہو گیا
انٹر بینک میں آج کاروبارکے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہو کر 278 روپے ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے کا تھا۔