استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں كہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی كو نقصان پہنچایا، میں نے ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں كے خلاف زہر اگلتے دیكھا۔
سب تک نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سعودی عرب سے متعلق بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے، لوگوں كو غداری كا سرٹیفكیٹ دینے والی آج خود ایكپسوز ہوگئیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے اصولی لڑائی تھی، بزدار، فرح گوگی، جمیل گجر فرنٹ مین تھے، بانی پی ٹی آئی خاتون کے خوابوں پر ملک فیصلے كرتے رہے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اپنے بچوں كو احتجاج میں بلائیں پھر قوم كے بچوں كو دعوت دیں۔