پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا، انہیں بیان کی وضاحت کردینی چاہیے اور وضاحت آجائے گی۔
سب تک نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے یہ نہیں کہا کہ کس ملک یا شخص نے کال کی، حکومت کے پاس کوئی ایشو نہیں تو بشریٰ بی بی کے بیان کو ایشو بنا دیا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ سنگجانی میں ہم نے پرامن جلسہ کیا، مجھ پر دہشتگردی کے 2 مقدمات بنا دیے گئے، ہم نے بات چیت کا راستہ بند نہیں کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے جولائی میں اے پی سی کا کہا ہم نے کہا شرکت کریں گے، 15جولائی کو عطا تارڑ نے کہا ہم سب کا فیصلہ ہے پی ٹی آئی پر پابندی لگا رہے ہیں۔