پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پلان پر حتمی مشاورت مکمل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اور بہنوں کے پیغامات کے بعد احتجاج کے پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، پلان کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کےلیے 2 سے3 دن لگیں گے۔
ذرائع کے مطابق تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جنہیں 26 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ میں قیادت کے ہمراہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور رانی خان بھی موجود ہوں گی، اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے۔
سب تک نیوز سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ بہنیں میرے ساتھ قافلے کے ہمراہ اسلام آباد آئیں گی، احتجاج کےدوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھائی کی رہائی کے لیے پارٹی ورکرز کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی۔
سب تک نیوز نے علیمہ خان سے استفسار کیا کہ کیا بشریٰ بی بی بی پی ٹی آئی احتجاج میں شریک ہوں گی؟ اس پر بانی چیئرمین کی ہمشیرہ نے جواب دیا کہ آپ انھی سے پوچھ لیں ہم اپنا بتاسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم بہنیں تواحتجاج میں شریک ہوں گی، امکان ہے بشریٰ بی بی کی شرکت ہو۔