کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیںزمینوں پر سرکاری اداروں کے بنائے گئےدفاتر کو نوٹسز جاری، محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کے لئے چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 13واں اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کمال دایو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کے 12ویں اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں خالی کروانے کا فیصلہ ہوا تھا، محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینوں سے غیر قانونی قبضے جلد از جلد خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری ، آئی جی سندھ اور اینٹی انکروچمینٹ کی معاونت حاصل کی جائے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں ایس سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے منٹس ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ کے سیکریٹری کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔