راولپنڈی(اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیر قانونی عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے ناپاک ارادوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ‘سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور سلامتی کے دشمنوں کو نہیں چھوڑیں گی، پاک فوج دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 19نومبر کی ایپکس کمیٹی اجلاس کے فالواپ میں پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی موجود تھے۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ قربانیاں قومی عزم کی بنیاد ہیں۔