پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے احتجاج کے لیے اپوزیشن اتحاد سے مشاورت یا رابطہ نہیں کیا۔
اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اسلام آباد سے واپس کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
اختر مینگل دبئی میں ہیں، ان سے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علامہ ناصر عباس بیرون ملک دورے کی وجہ سے احتجاج کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔