پاراچنار میں خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی محفوظ لینڈنگ ہوئی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا، وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا۔
وفد کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیےجا رہا تھا، وفد میں چیف سیکریٹری اسلم چوہدری، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔