دہشت گردوں کو کئی کلو سونا لوٹ کر دینے والے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار ملزم کو پیش کیا گیا۔
اے ٹی سی پشاور نے ملزم کو تفتیش کےلیے 14 روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اعجاز آفریدی نے ضلع خیبر اور گرد و نواح میں کئی کلو سونا لوٹا،جو سرحد پار دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کیا۔
تفیشی افسر کے مطابق ملزم کو سی ٹی ڈی نے تحقیقات کےدوران کارخانو مارکیٹ سے حراست میں لیا، جس سے تفتیش کی ضرورت ہے۔
پولیس نے استدعا کی کہ ملزم کو تفتیش کےلیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے، اے ٹی سی پشاور نے 14 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔