وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
ذرائع وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد انٹرنٹ سروس بند کر دی جائے گی۔
ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔
وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہوئی ہے۔