بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری نے سپر اسٹار اداکار گووندا کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہونے کی تردید کردی۔
نیٹ فلکس پر اپنے شو "فیبولس لائیوز ورسیز بالی ووڈ وائیوز” کی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران اپنے اور سپر اسٹار گووندا سے متعلق ریلیشن شپ پر کھل کر بات کی اور انہیں محض افواہ قرار دیا۔
نیلم اور گووندا نے لوو 86، الزام اور گھرانا جیسی فلموں میں ساتھ کام کیا۔
نیلم نے اپنے انٹرویو کے دوران واضح کیا کہ انکا اور گووندا کا کبھی رومانوی رشتہ نہیں رہا، یہ سب کچھ خبروں کا چٹ پٹا بنانے کا حصہ تھا۔
انکا کہنا تھا کہ "میرے خیال میں ایسی خبروں میں لنک اپس پورے کھیل کا حصہ تھے۔ اس وقت زیادہ لنک اپ کہانیاں تھیں کیونکہ کوئی بھی انہیں واضح نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے بس جو چاہا چھاپ دیا۔”
نیلم نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا کی عدم موجودگی کے باعث اسٹارز کو اپنے مداحوں کو اپنے وضاحت دینے میں مشکلات درپیش آتی تھیں۔
تاہم 1990 میں اپنے ایک انٹرویو میں گووندا نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے نیلم کی وجہ سے اپنی موجودہ اہلیہ سنیتا سے اس وقت منگنی توڑ دی تھی۔