ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔
لوئر کرم کے علاقے بگن اور دیگر علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا وفد پارا چنار پہنچ گیا ہے۔ وفد میں ترجمان خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف، صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری ندیم اسلم، آئی جی پی اختر حیات گنڈاپور اور کمشنر کوہاٹ شامل ہیں۔