اسلام آباد پولیس نے شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز، ہاسٹلز کی چیکنگ کی، تھانا کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانا کوہسار سے 60، تھانا بارہ کہو سے 20، تھانا رمنانے سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لیے گئے۔
اسلام آباد کے تھانا لوئی بھیر سے 35، سنگجانی سے 45، تھانا ترنول پولیس نے 42 کارکن گرفتار کیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کل اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔