پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بلاوایو میں زمبابوکے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم وہ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکا اور پہلی وکٹ 5.5 اوورز میں 40 رنز پر گر گئی۔
جوائے لارڈ گمبی 15 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، حسیب اللّٰہ، سلمان آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے آج ڈیبیو کیا ہے۔