رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی آرڈر نہیں آیا، انکی بات کیسے مانیں۔
سب تک نیوز کے بروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے عدالت کا کیا فیصلہ ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ بھی عدالت کو ہی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ رہی ہے، انہیں چاہیے تھا ہمارے جائز مطالبات مانتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دے دیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کے صدر نے آنا ہے، حکومت کا احتجاج سے متعلق بنایا گیا حالیہ ایکٹ روز روشن کی طرح عیاں ہے، حالیہ ایکٹ کی خلاف ورزی میں اسلام آباد میں کسی احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ امن قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے۔انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے، یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے کاروبار زندگی میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔