کراچی (اسد ابن حسن) ملتان و اسکردو ایئرپورٹس تنصیبات کی حفاظت پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کو تفویض،نئی قیام پذیر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایک انوکھا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملتان ایئرپورٹ کی تنصیبات نجی سیکیورٹی کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ فیصلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پیشکش جمع کرنے والی نجی سیکیورٹی ایجنسی کے پاس کثیر تعداد میں سابق فوجی اہلکار بھرتی شدہ ہوں۔
ٹھیکہ بھی اسی نجی سیکیورٹی ایجنسی کو تفویض کیا جائے گا جو مطلوبہ معیار پر پوری اترتی ہو۔
واضح رہے کہ بڑے ایئرپورٹس جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ شامل ہیں ان ایئر پورٹس کی تنصیبات کی حفاظت کا کام ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ذمے ہے۔