وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور سے میٹنگ میں کمشنر اور ڈی آئی جی بھی موجود ہیں، مانسہرہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر مانسہرہ سے پشاور جائیں گے۔
خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بھی ہنگامی بنیادوں پر طلب کرنے کے بعد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے لیے 11 بجے کا وقت دیا گیا تھا۔