آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان میں منظور کر لیا گیا۔
بل حتمی منظور کیلئے رواں ہفتے سینیٹ بھیجا جائے گا، پابندی کا اطلاق ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ اور ایکس سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ہو گا۔
اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کا کہ اس قانون کی اسلیے ضرورت ہے کیونکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے، اس حوالے سے بہت سے والدین بھی کافی کچھ کہہ چکے ہیں۔
دوسری جانب اس پابندی کے نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ پابندی پر مبنی یہ بل کس طرح کام کریگا اور اسکے پرائیویسی اور سماجی روابط پر پڑنے والے اثرات کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔
میڈیا پورٹ کے مطابق کم عمر بچوں کو پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کےلیے ایک سال کے اندر سیکیورٹی نظام قائم ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔