اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری بم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا، وہ تمام وسائل استعمال کروں گا جو کیے جاسکتے ہیں کہ ایران جوہری طاقت نہ بنے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو شدید جنگ شروع کردیں گے۔
اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر حملے کیے ہیں جن میں مزید 78 لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوگئے۔
لبنان میں شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں غزہ میں بھی اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 42 فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین بھی زخمی ہوگیا۔