کراچی کی بولٹن مارکیٹ چھانٹی گلی میں حساس ادارے، کسٹم اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ تحویل میں لے لی۔
سب تک نیوز کو سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی مشترکہ کارروائی میں دکانوں اور گودام کے تالے کاٹ کر اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ تحویل میں لی گئی۔
برآمد سامان 10 کے قریب گاڑیوں میں لوڈ کرکے کسٹم کے حوالے کردیا گیا۔