ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 10 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے جبکہ 178 زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے میں موبائل، انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کے مطابق قیام امن کے لیے فریقین کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں فائر بندی اور آمد و رفت کے راستے کھولنے سے متعلق پیش رفت متوقع ہے۔