گجرات پولیس کا بر وقت ایکشن کرتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ سے اغواء ہونے والے دو سندھی مزدوروں کو 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا گیا
ایس ایچ او بی ڈویژن نعمان حسن اور انکی ٹیم نے انتھک محنت کے بعد اغوا ہونے والے دو مزدوروں بلال اور فیاض سکنہ گھوٹکی سندھ کو بازیاب کرا لیا۔
جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن کی ٹیم نے دونوں مغوایان کا سراغ لگایا اور بازیاب کر کے وارثان کے حوالے کر دیا وارثان نے ایس ایچ او نعمان حسن اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
تھانہ بی ڈویژن میں اغوا کا مقدمہ 396/24 زیر دفعہ 365 درج تھاڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی نے ایس ایچ او بی ڈویژن اور انکی ٹیم کو شاباش دی