میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے ری ٹیسٹ کے معاملے پر سب تک نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا گیا اور طلباء کو ایڈمٹ سلپس جاری ہونا شروع ہو گئیں۔
ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کو ایڈمیٹ سلپس ملنا شروع ہوگئی ہیں۔
آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ امیدوار کے لیے مکمل کام کر رہی ہے، ایس ٹی ایس پر بنائے گئے امیدواروں کے پورٹل اپ ڈیٹ ہو گئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسٸلے کے باعث ویب سائٹ پر مسائل آ رہے تھے، وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا پی ٹی اے انتظامیہ سے رابطہ ہوا تھا۔
آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ والدین ویب سائٹ پر ایڈمٹ سلپ چیک کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایس ٹی ایس کی دی گٸی ویب سائٹ کہیں پر بھی کھول نہیں رہی تھی۔
ایس ٹی ایس کی جانب سے گزشتہ روز ایڈمیٹ سلپس آن لائن جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
آئی بی اے سکھر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ کے مسٸلے کی وجہ سے ویب سائٹ پر مسائل آ رہے ہیں، یہ مسئلہ پی ٹی اے کی طرف سے ہے۔