جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے یونیورسٹی آف چکوال کے طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی نشست اور بات چیت کی،
جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے سٹوڈنٹس کو تصورِ اقبال اور پاکستان کی تاریخ پر تفصیلی گفتگو فراہم کرتے ہوئے کہناتھا نوجوانوں ملک کی ترقی کا اصل سرمایہ ہیں
انکا مزید کہنا ہے نوجوانوں کا کردار پاکستان کی ترقی میں اہم ہے طلبا نے اس سیشن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مواقع سے ہمیں اپنی تاریخ اور پاکستانی معاشرت کو سمجھنے میں مدد ملی ہے
انہوں نے اس نشست کو نوجوان نسل کی سوچ کو مثبت سمت دینے میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ اس نشست میں اساتذہ اور طلبا نے پاکستانی افواج کی دفاعی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور ان کی ملک کے تحفظ میں اہم کردار کو تسلیم کیا