گجرات میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
گجرات میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالی کرنسی کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کی گاڑی سے 1 لاکھ 10 ہزار یورو برآمد ہوئے ہیں ملزمان کو چناب پل گجرات سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حبیب اور محمد عباس کے نام سے ہوئی
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا ملزمان غیر ملکی کرنسی کی مختلف شہروں میں منتقلی کے لئے گاڑیاں استعمال کرتے تھےغیر ملکی کرنسی کو گجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور اور دیگر علاقوں میں منتقل کرتے تھے