وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ مظاہرین نے ہتھیار چلائے، شیلنگ کی اور غلیلیں بھی چلائیں۔
وفاقی وزیر عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے پاس آتشیں اسلحہ موجود نہیں تھا، مظاہرین نے ہتھیار چلائے، شیلنگ کی اور غلیلیں بھی چلائیں۔
وفاقی سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گولیاں چلائے جانے کے دعوے مسترد کرتے ہیں۔