وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر پیغام میں سندھ کے باسیوں کو سندھی ثقافت کے دن پر مبارکباد دی ہے۔
لاہور سے جاری اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں اور بہنوں کو سندھی ثقافت کے دن پر مبارکباد۔ محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام قبول ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی، دلکش موسیقی اور شاعری ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کےلیے دلکشی کا سبب ہے۔ سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔