ویت نام میں 12 ارب ڈالرز کے فراڈ کے کیس میں ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کی سزائے موت کا فیصلہ بر قرار رکھا گیا ہے۔
سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فراڈ کیس میں خاتون ریئل اسٹیٹ ٹائیکون ٹرونگ مائی لین کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
ویتنامی عدالت نےغبن اور رشوت ستانی کی سزا کے خلاف ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کی اپیل مسترد کر دی۔
انہیں رواں سال اپریل میں ویتنام کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
ٹرونگ مائی لین کو اکتوبر میں ایک الگ مقدمے میں دھوکا دہی، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پر سرحد پار رقم کی منتقلی کے ذریعے جائیداد حاصل کرنے کے جرم میں بھی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔