سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی، حواری اور قاسم سوری جیسے لوگوں نے خان کو پاگل قرار دینے سے مارنے تک کی سازش کی ہے۔
ایک بیان میں فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ یہ سب مل کر بانئ پی ٹی آئی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ منظم پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ خود ایکس ہینڈل نہیں چلا رہے، یہ وہی پروپیگنڈا کمپین ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔
فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جان بوجھ کر گھٹیا ٹوئٹ آگ لگانے کے لیے لکھا گیا، یہ گھٹیا ٹوئٹ بانئ پی ٹی آئی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھا۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ حکومت سے بات چیت کی جائے، انہوں نے اچھا اور مثبت فیصلہ کیا کہ سڑکوں کے بجائے اسمبلیوں کا رخ کیا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو وقتی طور پر نظر انداز کریں ورنہ نقصان زیادہ ہو گا۔