گزشتہ ہفتے یوگنڈا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں کے سبب یوگنڈا کے مشرقی علاقے میں گزشتہ ہفتے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں اب تک 28 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق 2 سے 3 سالہ بچوں کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں، جبکہ درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
یوگنڈا ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اکتوبر سے شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔
2010ء میں اسی علاقے میں ایک لینڈ سلائیڈ کے باعث 80 اموات ہوئی تھیں۔