جامعہ گجرات کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام ایک انٹریپرینیئل گالا ”فلیور فیسٹیول“کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا
گالا کا افتتاح ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے کیا گالا میں شعبہ اکنامکس کے طلبہ نے اپنے پراجیکٹس پیش کیے۔ گالا کا مقصد طلبہ میں اختراعی تجارتی منصوبہ جات اور رحجانات کی ترویج و فروغ تھافلیور فیسٹیول میں طلبہ نے معیاری غذا کے ذوق کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف اقسام کی خوراک اور فاسٹ فوڈ کے حوالہ سے سٹال لگائے
ڈاکٹرفیصل محمود مرزانے کہا کہ طلبہ کو عمل پسند بناتے ہوئے اعلیٰ سطح پر تعلیم و تحقیق کے اہداف کو بخوبی حاصل کیا جا سکتا ہے طلبہ میں کاروباری و تجارتی حوالہ سے اختراعی رحجانات کا فروغ قومی خدمت ہے۔ تعلیم کے جدید تناظرات نوجوان طلبہ میں جذبہ عمل اُجاگر کرنے کے متقاضی ہیں۔ اکنامکس کے طلبہ نے مارکیٹ رحجانات کا جائز ہ لینے کے بعد عملی منصو بہ جات اور پراڈکٹس پیش کرتے ہوئے اختراع و جدت کا مظاہرہ کیا ہے۔
گالا میں شعبہ اکنامکس کے طلبہ نے چودہ سے زائدسٹال لگاتے ہوئے اپنی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں۔
گالا کی منتظم ڈاکٹر ابر رحمت قراۃ العین نے بتایا کہ پراجیکٹس کی نمائش کا مقصد طلبہ میں سیلف بزنس اور انٹریپر ینئرشپ کے شعور کو اُجاگر کرتے ہوئے اُن میں اختراع و جدت اور مہارت کا فروغ ہے۔ اختراع و جدت پر مبنی تحقیق ہی کاروباری و تجارتی ترقی کی قوت محرکہ ہے۔گالا میں چیئرپرسن شعبہ اکنامکس ڈاکٹر عاطف علی جعفری سمیت اساتذہ نے شرکت کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔