سینٹر فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکشاپ "ویب سائٹ ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ ٹولز” کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ آن لائن جرنلزم اور ایڈورٹائزنگ کے کورسز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی جس میں چیئر پرسن سینٹر فار میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف اور دیگر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر فائزہ باجوہ ، ڈاکٹر محمد یوسف ، ڈاکٹر رخسانہ ریاض ، مسں معظمہ فیاض، مس ذروا عظمت ،سر توحید احمد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اس ورکشاپ میں "اے ٹو زی” ڈیجیٹل کمپنی”کے نمائندوں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ کمپنی کی قیادت محمد عاطف تیمور نے کی، جو کہ کمپنی کے کو آونر ہیں۔ ان کے ہمراہ ٹیم کے دیگر ممبران مقرب جاوید، حزہ طارق، اقرا جاوید، اور علیزے شاہ بھی شامل تھے۔
ورکشاپ کا مقصد طلبہ کو ویب سائٹ ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے عملی پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا۔ شرکاء کو ویب سائٹ بنانے کے بنیادی اصول، ڈیزائن کے جدید رجحانات، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں پر جامع تربیت فراہم کی گئی۔
محمد عاطف تیمور اور ان کی ٹیم نے اپنے تجربات اور مہارت کو طلبہ کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مختلف عملی مشقیں بھی کروائیں۔