بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے کرشنا ابھیشیک اور کشمیرا شاہ کی فیملی سے تعلقات میں بہتری کی تصدیق کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں ٹینا آہوجا نے گووندا اور اُن کے بھانجے کرشنا ابھیشیک کے درمیان خاندانی جھگڑے پر بات کی، اُنہوں نے اسے دونوں خاندانوں کےلیے بدترین قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا کہ یہ جھگڑا دونوں خاندانوں کےلیے انتہائی زہریلا تھا، اب تعلق میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ٹینا آہوجا نے یہ بھی کہا کہ میں جھوٹ نہیں بول رہی، دونوں جانب ایک دوسرے کےلیے زہر تھا، میں نے خود کو ہمیشہ اس سے دور رکھا، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ان چیزوں پر بات نہیں کی لیکن وہ ماضی تھا، جس پر بار بار بات کرنے کی ضرورت نہیں، اب نئی کہانی کی شروعات ہے، معاملات بہتر، مہذب اور قابل احترام ہیں۔
کرشنا ابھیشیک اور گووندا نے ماضی کے جھگڑے کو پس پشت ڈال کر کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو گلے لگایا۔