بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت باہر بیٹھے لوگوں کو کوئی بھی بیان دینے سے پہلے پاکستان میں موجود قیادت سے بات کرنی چاہیے۔
سب تک نیوزکے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ قاسم سوری جیسی ٹوئٹس کرتے ہیں، ان سے یہاں موجود لوگوں کا کام بھی مشکل ہوجاتا ہے۔