سندھ بھر میں عوامی مقامات پر 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ صرف دوران ڈیوٹی اسلحہ رکھ سکیں گے۔ سیکیورٹی ایجنسی کے گارڈ آمد و رفت کے دوران اسلحہ کی نمائش نہیں کرسکیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ متعلقہ ایس ایچ اوز خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف شکایت درج کرسکیں گے۔