ریاض (اے ایف پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، جون میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق ایک کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے،کانفرنس آئندہ برس جون میں ہوگی ، مشترکہ طور پر سفارتی اقدامات تیز کریں گے۔ میکرون نے اسرائیل اور ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے آئندہ سال جون میں دونوں ریاستوں کے لئے ایک کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "آنے والے مہینوں میں، ہم مشترکہ طور پر سفارتی اقدامات تیز کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں گے ۔