اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسیطنی ریاست کےقیام اور اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این جنرل اسمبلی نے دو ریاستی حل کے قیام کے لیے جون میں بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان بھی کیا۔
جنرل اسمبلی نے8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظور کی۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی تھی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔